عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی طبّی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کر لی ہے۔یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے جنہیں طبیعت ناساز ہونے پر 23 اکتوبر کو پمز منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک زیر علاج ہیں-
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔