لندن: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن ہائی کورٹ میں ڈیلی میل آن لائن کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے وکیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں ںے ہائی کورٹ میں ڈیلی میل آن لائن کے خلاف مقدمہ کردیا ہے،
شہباز شریف نے کہا کہ ڈیلی میل آن لائن نے میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف آرٹیکل سیاسی مقاصد کے لیے لکھا گیا، ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ رائل کورٹ میں مقدمہ شروع ہونے میں 9 ماہ لگ سکتے ہیں۔
لاسڈیئر پیپرکا کہنا ہے کہ اخبار اور صحافی ڈیوروز نے سوشل میڈیا پر شہباز شریف پر بے بنیاد الزامات لگائے، ڈیوڈ روز نے اپنے آرٹیکل کے ذریعے بے بنیاد الزام تراشی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کچھ نہ کرسکی تو اب لوگوں کو میرے خلاف استعمال کیا جارہا ہے،
بغیر ثبوت کے الزامات لگانا سیاسی ساکھ خراب کرنے کی سازش ہے، ان لوگوں کا چور مچائے شور والا حال ہے، یہ حال ہے کہ ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل سے فضول وضاحت دلوائی۔