اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر بونداباندی کا امکان ہے تاہم دیگرمیدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقا ت میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
تاہم بارش متوقع نہیں۔ صبح کے وقت سردی میں کمی ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو زیادہ سے زیادہ 14 تک جا سکتا ہے۔