لاہور:جنوبی افریقا نے اپنی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا نے اپنی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے،
دستیاب شیڈول کے مطابق یہ سیریز مارچ کے آخری عشرے میں متوقع ہے۔
متوقع شیڈول کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے فوری بعد پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی،
اطلاعات کے مطابق امکانات ہیں کہ جنوبی افریقی ٹیم تئیس مارچ کو پاکستان پہنچے گی جس کے بعد پچیس، ستائیس اور انتیس مارچ کو تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے، ان میچوں کے میزبان شہر کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم سے پہلے ایک سیکیورٹی وفد رورے اسٹین کی سربراہی میں اگلے ماہ پاکستان بھیجےگا۔
یہ وفد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ یا پھر پی ایس ایل کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا، جس کی رپورٹ کی روشنی میں افریقی ٹیم دورہ کرے گی۔