چین میں اتوار تک نوول کرونا وائرس کے 2829 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس سے 57افرا د ہلاک ہوئے ہیں ۔صحت حکام نے کہا ہے۔
کہ رپورٹ کے مطابق سنکیا نگ کے پیدواری اور تعمیراتی کورپس سمیت 31صوبائی سطح کے علاقوں سے ان مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔چین کے صحت کمیشن کے مطابق مرنے والوں میں سے 56کا تعلق صو بہ ہوبےسے ہے۔
جبکہ ایک کا تعلق جنوب مغربی چین کے چھونگ چھنگ سے ہے ۔کمیشن نے کہا ہے
کہ اتوار کو مزید 5173مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح اتوار کو 186مریض شدید بیمار ہوئے جبکہ 147کو حالت بہتر ہونے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔
کمیشن کے مطابق اتوار کے اختتام تک چین بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17205تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 361افراد اس مرض کی وجہ سے جاں ہوئے ہیں۔
کمیشن نے مزید کہا ہے کہ ان میں 2296مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور 21558افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ وائرس سے متاثر ہوئے ہے ۔مجموعی طور پر 475 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ 189583قریبی روابط کے شواہد ملے ہیں جن میں سے 10055افرادکو اتوار کےروز طبی معائنے کے بعد فارغ کردیا گیا
جبکہ 152700 افراد کو اب بھی طبی زیر نگرانی رکھا گیا ہے ۔اتوار کے اختتام تک ہانگ کانگ سے 12مصدقہ مریضوں کی اطلاع ملی ہے جبکہ مکا سے 8 اور تائیوان سے 10مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔