پوشف اسٹروم: انڈر نائنٹین ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا معرکہ ہوگا۔
کوارٹر فائنل میں پاکستان نے افغانستان اور بھارت نے آسٹریلیا کی پیش قدمی پرفل اسٹاپ لگایا۔
جنوبی افریقہ میں جاری انڈر نائنٹین ورلڈ کپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ پوشف اسٹروم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا کل سیمی فائنل معرکہ ہوگا۔
کوارٹرفائنل میں پاکستان نے افغانستان اور بھارت نے آسٹریلیا کی پیش قدمی پرفل اسٹاپ لگایا۔
پاکستان دو اور دفاعی چیمپئن بھارت ریکارڈ چار مرتبہ جونیئرعالمی چیمپئن بن چکا ہے۔ پاکستان نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرازاحمد کی زیر قیادت دوہزارآٹھ کے جونیئرمیگا ایونٹ میں بھارت کوشکست دے کراعزاز کاکامیاب دفاع کیا تھا۔
س بار وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیرکی کپتانی میں پاکستان ٹیم تیسراجونیئرعالمی ٹائٹل جیتنے کے لئے فیورٹ ہے۔
عباس آفریدی، طاہرحسین، محمد عامر خان، محمد وسیم اور اسپنرعامرعلی پرمبنی پاکستان کابولنگ اٹیک ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین ثابت ہوا ہے۔