اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ہم فارسی، اردو، کھیل، موسیقی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
وہ انقلاب ایران کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی تھے۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پاکستان اور ایران قومی کے قومی ترانوں سے ہوا جنہیں ننھے معصوم بچوں نے اپنی سریلی آواز میں پڑھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں علاقائی ممالک کے ساتھ قیام امن کا خواہش مند ہے۔