اسلام آباد ( پاک الرٹز آن لائن) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زید ی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور انہوں نے اعلیٰ حکام کو بھی اس سے آگاہ کر دیاہے ، شبر زیدی کا کہناہے
کہ ان کی طبیعت خراب ہے جس کے باعث وہ دوبارہ ایف بی آر کو جوائن نہیں کر سکیں گے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے۔
کہ شبر زیدی کچھ دن قبل چھٹیوں پر چلے گئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دی اہے کہ وہ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ان کے ذہن پر دباﺅ ہو۔