کراچی: پاکستان سپرلیگ2020 کے دوسرے میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ٹاس کے بعد مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہا انہوں نے اپنی ٹیم میں کچھ اہم کھلاڑی شامل کیے ہیں جب کہ فٹنس بھی اچھی ہے اور میچ کےلیے بھی تیار ہیں۔
ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہنیا ٹورنامنٹ اور نیاوینیو ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے مجھے امید ہے کراچی کنگز کو جلد آؤٹ کریں گے۔
کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کےلیےاچھی لگ رہی ہے اور ہم پشاور زلمی کو170سےزائد ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ بیٹنگ کراچی کنگز کی طاقت رہی ہے اور اس بار باولنگ کو بھی مضبوط بنایا ہے۔
عمادوسیم نے کہا کہ کراچی ہماراہوم گراؤنڈ ہے اور ہمارے دل میں بستا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شائقین کرکٹ کوبہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل2020 کا دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج کا دوسرا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیل جائے گا۔