لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے باعث آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں لالی پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت ممتاز،غلام فاطمہ اور منور کے نام سے کی گئی۔
فیصل آباد میں موٹر وے ایم تھری پر بے قابو کار آئل ٹینکر میں جاگھسی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے،جاں بحق افراد کی شناخت جمشید،صہیب اور حمزہ کے نام سے کرلی گئی۔
میانوالی میں کندیاں چشمہ روڈ پر دو گاڑیوں میں ہونے والے تصادم نے دو افراد جان لے لی، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشیں شناخت کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی۔