صدر پاکستان نے پشاور زلمی کے کپتان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی درخواست منظور کرلی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پاکستان کیلئے خدمات پر ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کھلاڑی ڈیرن سیمی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں وہ مسلسل پانچویں بار پی ایس ایل میں شرکت کررہے ہیں۔