کراچی میں کرونا وائرس کے مزید نو کیسز سامنے آگئے جس سے ملک بھر میں مجموعی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق بارہ افراد قرنطینہ میں موجود ہیں جب کہ صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ جن مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ مختلف ملکوں سے ہوائی جہازوں پرکراچی پہنچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اور چین سے آنے والے مسافروں کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے تاہم پاک افغان بارڈر مزید سات روز کے لیے بند رہے گا۔
دنیا بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چودہ ہزارتک پہنچ چکی ہے۔ چین میں کرونا وائرس سے مزید17 افراد جان کی بازی ہا رگئے ہیں جس نے مجموعی ہلاکتیں تین ہزار ایک سو چالیس ہوگئی ہیں۔ اسی ہزارنو سو چوبیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
متاثرہ 59 انسٹھ ہزار نو سو بیاسی افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد چار سو تریسٹھ ہوگئی ہے۔