پیرس: (17 مارچ 2020) کورونا وائرس کے خوف کے باعث فلپائن نے تمام بازاروں کو بند کردیا۔ فلپائن مارکیٹوں کو بند کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
برلن حکومت نےکورونا سے بچاؤ کیلئے شٹ ڈاؤن کر دیا۔ فرانسیسی صدر کہتے ہیں کہ فرانس میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر فرانسیسی صدر ایمانول میکروں نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت سخت فیصلے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
ملک کی سرحدیں سیل کی جا رہی ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
ایمانول میکروں نے مزید کہا کپہ فرانس اس وقت کورونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ہم بہت مشکل دور سےگزر رہے ہیں۔