روم: چین کے بعد کورونا وائرس سے اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 2 ہزار ایک سو اٹھاون افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ستائیس ہزار نو سو اسّی افراد میں جان لیوا مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔
اٹلی میں لاک ڈاؤن کے سبب حکومت نے لوگوں کو مرنے والوں کی آخری رسومات میں شرکت سے بھی روک دیا ہے۔
اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
فرانس میں شہریوں کی تمام غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی جو لوگ قانون کی خلاف ورزی کریں گے انہیں سزا دی جائے گی جبکہ دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مشاورت سے ملکی سرحدیں بند کر دی جائیں گی۔
برطانیہ میں اراکین پارلیمنٹ ضروری خدمات کو یقینی بنانے کے لیے کورونا وائرس ایمرجنسی بل پیش کریں گے۔