سنگاپور: سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 جون تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 97 فیصد کیسز ختم ہو جائیں گے۔
سنگاپور کی یونیورسٹی نے اعدادوشمار کی بنیاد پر تخمینہ لگایا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اپنی چوٹی پر پہنچ کر گھٹنا شروع ہو جائیں گے اور 8 جون تک 97 فیصد کیسز ختم ہو جائیں گے۔
اس کے برخلاف عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔