اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وقت کی ضرورت تھی اور ہم اس میں شامل نوجوانوں کاشکریہ اداکرتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ موجود ہ صور ت حال میں ٹائیگر فورس کا اہم کردار ہوگا کیوں کہ حکومت یا انتظامیہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی۔ ہمیں ایسے مواقعوں کے لیے رضاکاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے کےلیےکوشاں ہے۔ آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن اس لیے کھول رہے کہ عوام مشکل سے نکل آئیں۔ ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا توکورونا تیزی سے پھیلے گااورپھرلاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹائیگرفورس ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامیہ کو شکایات درج کرائیں گے۔ رضاکار پیسے اکٹھےنہیں کریں گے۔
ٹائیگرفورس کوتنخواہ نہیں ملے گی اور یہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اکیلی کچھ نہیں کر سکتی، ملک میں اس وقت کورونا کے خلاف جہاد جاری ہے اور اس میں رضاکاروں کی ضرورت ہے۔
ائیگر فورس کی سربراہی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کو سونپی گئی ہے۔ ٹائیگر فورس میں ملک بھر سے 9 لاکھ 41 ہزار سے زائد رضاکاروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
نوجوانوں کو مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر تعینات کیا جائے گا اور انہیں ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔