کراچی: روشنیوں کا شہر کراچی بجلی کی شدید قلت کا شکار ہے جہاں طلب اور رسد کا فرق300 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
شہر میں بجلی کی مجموعی طلب 3200میگاواٹ ہے۔ کےالیکٹرک 1800اورنجی پاورپلانٹ300میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے جب کہ نیشنل گریڈسے کےالیکٹرک کو800میگاواٹ بجلی کی فراہمی جا رہی ہے۔
کراچی کو مجموعی طورپر2900میگاواٹ بجلی فراہمی جاری۔ مختلف علاقوں میں مرمتی کام کےباعث بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نارتھ کراچی، آدم ٹاؤن، بفرزون سیکٹر14بی، لیاقت آبادنمبر4 میں صبح 9سےشام 5 بجےتک بجلی فراہمی معطل رہےگی۔ لانڈھی کے3 علاقوں میں بھی 8گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نارتھ کراچی، نیوکراچی، لیاقت آباد، اولڈسٹی ایریا، شاہ فیصل کالونی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پربھی پانی کی سپلائی کا آپریشن متاثر ہے۔
کراچی میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے اور تمام حکومتی وعدوں کے باوجود لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہیں ہو رہا۔ جلسے جلوس، احتجاج اور مظاہرے بھی کسی کام نہیں آئے۔
کراچی کے شہریوں کو اب بھی بجلی کی طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش کا سامنا ہے۔ا