پاکستان میں کورونا وائرس کے2ہزار50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے 33اموات ہوئیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار193 تک پہنچ چکی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور2 ہزار955 زیر علاج ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 538 ہے اور وہاں ایک ہزار336 مریض زیر علاج ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد24 ہزار444 اور260 اموات ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے3 ہزار686 مریض زیر علاج ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 615 ہے اورایک ہزار 315 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 56 ہزار528 کورونا کیسز اور 2 ہزار 751 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
سندھ میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد10 ہزار525 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار47 کورونا کیسز ہیں اور2 ہزار 492 اموات ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں16ہزار449 افراد متاثر اور156 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے4ہزار416 کیسزاور93 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔