اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں محنت کش طبقےمیں گھر اور فلیٹس تقسیم کیے گئے۔
پلاٹ الاٹ منٹ کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نےگھروں کا معائنہ کیا اورپودا بھی لگایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پیچھے رہ جانے والے طبقے کو اوپر لانا ہے۔ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں مزدور سرکاری ملازمین کیلیے بھی گھر بنانا نا ممکن ہوتا ہے۔ محنت کش کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ اب کرایہ قسطوں میں جائے گا اور مکان ان کی ملکیت ہوجائے گا۔
گورنمنٹ کے کلاس 6 کے ملازمین بھی شہروں میں گھر نہیں بناسکتے۔ منصوبے میں بینک شامل نہ ہوتے تو ہم یہ کام نہیں کر سکتے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ قانون کوعدالت سے کلیئر ہونے میں دو سال لگے، متعلقہ قانون کےعدالت میں زیر التوا ہونے کے سبب اس کام میں تاخیر ہوئی۔
ذلفی بخاری نےکہا کہ ایک لاکھ تئیس ہزارسے زیادہ گھربنائیں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت تعمیر شدہ فلیٹس اور گھر شامل ہیں۔