عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید40اموات اور 3ہزار459نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 757 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6لاکھ 19 ہزار259ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد24ہزار592 ہے۔ 5 لاکھ 78 ہزار314 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار919افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار473، خیبر پختونخوا 2 ہزار196، اسلام آباد536، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 328 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد50 ہزار96، خیبرپختونخوا 77 ہزار972، سندھ 2 لاکھ 62 ہزار503، پنجاب میں ایک لاکھ 93 ہزار54، بلوچستان 19 ہزار290، آزاد کشمیر 11 ہزار377 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔