وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کمی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے۔
حماد اظہر نے بتایا کہ بھارت سے چینی کی تجارت کھولنےکا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ جون کے آخر تک بھارت سے کاٹن کی درآمد بھی کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں براہ راست ووٹ لے کر آیا ہوں اور واپس عوام میں جاؤں گا، ارکان پارلیمنٹ سے براہ راست رابطے میں رہوں گا، تمام پالیسیاں عوامی مفاد میں بنائی جائیں گی۔