کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ واضح رہےکہ کراچی میں گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔