پی آئی اے کے اہم ڈویژنز میں تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔ تقرریوں اورتبادلےکی منظوری سربراہ سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے دی ہے۔ یہ تبادلے ائیر پورٹ کسٹمر سروسز، فلائٹ سروسز ،فوڈ سروسز اور ٹیکنیکل گراؤنڈ اسپورٹس ڈویژنز میں کئے گئے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق سہیل یعقوب جی ایم ایسٹس سیل سے جی ایم فوڈ سروسز تعینات کیے گئے ہیں۔محمد یعقوب نعیم کو جی ایم فلائٹ سرو سز سے تبادلے کے بعد جی ایم ایسٹس سیل تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جی ایم فیسلٹیز مینجمنٹ عامر بشیر کو بطور جی ایم فلائٹ سروسز تعینات کیا گیا ہے۔
آغا عبدالسمیع جی ایم ٹیکنیکل گراؤنڈ اسپورٹس مقرر جبکہ نواب زر خان خٹک ڈی جی ایم ایچ ایس سی تعینات کیے گئے ہیں۔ اسد علی بخاری کو ڈی جی ایم فوڈ سروسز
، لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ منیجر فوڈ سروسز راولپنڈی میاں خدا ڈینو کو ایچ آر ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ احمد عالم قائم مقام اسٹیشن مینجر کراچی ائیر پورٹ تعینات کیے گئے ہیں اور آفتاب راجپر کو جی ایم اے سی ایس کے دفتررپورٹ کرنے کی ہدایت کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، آسیہ بشیر اور سیدہ رشد کو تعیناتی کے لئےڈسٹرکٹ منیجر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔