میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی اور خواتین پر جنسی تشدد جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مسلمان خاندان کو قتل کرکے ان کی لڑکی سے دو برس تک زیادتی کی۔
میانمارکی فوج کے قید سے رہا کرائی گئی روہنگیا لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ فوج نے ان کے گاؤں پر حملہ کیا اور سیکڑوں مسلمانوں کو قتل کیا۔ ان میں ان کے خاندان کے متعدد افراد بھی شامل تھے۔ لڑکی نے کہا کہ فوج نے انہیں اغوا کیا اور فوجی چھاونی میں رکھ کر روزانہ کی بنیاد پر دو سال تک جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔