عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک کورونا کی اضافی بوسٹر ویکسین نہ لگوائیں۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں کورونا کی ایک ویکسین بھی نہیں لگی، امیر ممالک غریب ملکوں کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک یقینی بنائیں۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ 2021 کے آخر تک کورونا کی بوسٹر ویکسین نہ لگوائیں۔
خیال رہے کہ دنیا کے کچھ ممالک سے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہاں پر عوام کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔
اسرائیل میں تو 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا عمل شروع بھی کر دیا گیا ہے۔