پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 662ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید3 ہزار 480 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 1 ہزار 367ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 521، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67 ہزار 782، پنجاب میں 4 لاکھ11 ہزار 808، اسلام آباد میں ایک لاکھ2 ہزار 347، بلوچستان میں 32 ہزار 549، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 210 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 150ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 198 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار116 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 225، اسلام آباد 886، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 716 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔