ٹک ٹاک نے صارفین کی مدد کے لیے ذہنی صحت کے مسائل اور خودکشی کے خیالات سے لڑنے والے فیچرز کے سیٹ کا اعلان کیا ہے۔
ٹک ٹاک کے نئے فیچرز سے تندرستی اور کھانے پینے سے متعلق ذہنی مسائل کے بارے میں رہنمائی دی جائے گی۔
سرچ فیچر کی خصوصیات میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں خود کشی جیسے لفظ کی تلاش کرنے والے صارفین کو ذہنی تندرستی سے متعلق وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے ان فیچرز کا اعلان اس وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹک ٹاک کے مد مقابل پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کی ذہنی حالت سے متعلق جانچ پڑتال کی زد میں ہے۔
نئے فیچرز کا اعلان کرتے ہوئے ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے صارفین کا بہت خیال ہے۔ اور ہم ہمیشہ نئے طریقے ڈھونڈتے ہیں جس سے ہم ان کی فلاح و بہبود کو بڑھا سکیں۔
اسی لیے ہم ایسے اضافی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو ٹِک ٹاک پر ان کی ضرورت کے وقت وسائل اور مواد کی تلاش میں آسانی ہو۔
کمپنی نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں فیچرز کو عالمی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔ ان فیچرز میں کھانے کی عادات میں خرابیوں کے بارے میں ایک توسیع گائیڈ لائن کو شامل کیا جا رہا ہے۔
اور اگر وہ خودکشی جیسے لفظ کی تلاش کرتے ہیں توفیچرز صارفین کو کرائسس ٹیکسٹ لائن جیسی مقامی سپورٹ کی طرف لے جائے گی۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک بھی اپنے حریف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح نوعمر صارفین کی ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات سے متعلق سخت جانچ پڑتال کی زد میں ہے۔
اس سال کے شروع میں ایجوکیشن پالیسی انسٹی ٹیوٹ اور دی پرنسز ٹرسٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کےزیادہ استعمال سے نوجوانوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا نوجوانوں کی ذہنی حالت سے قطع نظر منفی فلاح و بہبود سے منسلک ہے ، اس کی وجہ سے زیادہ لڑکیاں ڈپریشن اور ناامیدی کے احساسات کا شکار ہیں۔