پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 12 سے 18 سال کی عمر کے تمام بچے اب ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اس عمر کے تمام بچوں کو صرف فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔
ان عمر کے تمام بچے ب فارم نمبر پر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ان عمر کے تمام بچے کسی بھی قریبی ویکسینیشن سنٹر یا اپنے اسکول سے ویکسینیشن کروا سکتے ہیں۔
بچوں کی ویکسی نیشن کےلیے اسکولوں میں بھی خصوصی ٹیمیں بھجوائی جائیں گی تاکہ بچوں کو ویکسین لگانے میں آسانی ہو۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ 12سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے بھی ویکسی نیشن ہوگی، تاہم اس کی تاریخ کا اعلان بھی انہیں کیا گیا۔
خیال رہے اس سے قبل پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔