کورونا کے مثبت کیسزکی شرح1.69 فیصد، مزید24 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 252 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید893 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار664ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 52ہزار589کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔