پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 612ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید240 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار876ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 32ہزار466کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی۔