پنجاب کے مختلف علاقوں میں کھاد کی قلت کا مسئلہ برقرار ہے۔
صوبہ پنجاب کے شہروں سرگودھا، خوشاب اور بہاولنگر کے کسانوں کو کھاد کی قلت کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔
کھاد کی عدم دستیابی کے باعث گندم کی فصل کی بوائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھاکہ کپتان نے زمینداروں اور کسانوں کوبھی رلادیاجوکھاد لینےکو رل رہےہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کھاد بلیک میں مل رہی ہے وہ بھی ملاوٹ والی، پہلے ڈی اے پی نہیں ملی اب یوریا بھی بلیک ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی پنجاب کے علاقوں رحیم یار خان، چونیاں، صادق آباد، لیاقت پور اور خان پور میں کھاد نایاب ہوگئی تھی۔