ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سلیمان سوئیلو کا اسنقبال کیا۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ کی آمد کے فوری بعد دونوں وزرائے داخلہ میں غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔
ترک وزیر دورے کے دوران شہریار آفریدی سے باضابطہ ملاقات کرینگے اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔