عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی۔ فیصل رضا عابدی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ وکیل نے عدالت سے کہا فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناساز ہے، ہسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کے دوبارہ طبی معائنے کا حکم دے دیا اور کہا ضرورت پیش آنے کے بعد ہسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔