سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے سندھ اور وفاق کے درمیان ہونے والے تنازع میں سندھ حکومت کا جاری کیا گیا نوٹی فکیشن اور سندھ کابینہ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں فل بینچ نے کی۔
دورانِ سماعت عدالتِ عالیہ میں اٹارنی جنرل اور پی ایم سی کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے 50 فیصد نمبرز لینے والوں کو اہل قرار دیا تھا ۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف پی ایم سی نے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔