اسلام آباد مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق کیس میں فریق بننے کے لیے درخواست دائر کردی۔
چوہدری شجاعت کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کو خط 22 جولائی کو لکھا گیا اور ڈپٹی اسپیکر نے خط کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو ڈالے گئے ووٹ گنتی سے نکال دیے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ (ق) لیگ کے ایم پی ایز کی جانب سے پرویز الٰہی کو ڈالے گئے ووٹ آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی تھے، میں اس کیس کا متعلقہ فریق ہوں لہٰذا مجھے کیس میں پارٹی بنایا جائے۔