امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سفر مسلسل جاری ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کر رہا ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 42 پیسے سستا ہونے کے بعد 218 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42431 پر آ گیا ہے۔