مسلم لیگ (ق) نے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے فارغ کر دیا
پاکستان مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ق) کے عہدیدار وں سمیت سابق ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹر بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ق) کی مرکزی جنرل کونسل نے چوہدری شجاعت کو صدارت سے برطرف کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حیسن کو پارٹی کا نیا مرکزی صدر منتخب کر لیا۔