شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
اس سے قبل 29 جنوری کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔