کراچی : شیخ رشید احمد کے خلاف اسلام آباد اور مری کے بعد کراچی کے موچکو تھانے میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق درج کی گئی ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے۔شیخ رشید کو آج ہی کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
موچکو پولیس شیخ رشید کو کراچی لانے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔شیخ رشید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر تھانہ آبپارہ پولیس کی حراست میں ہیں۔