بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان رہا۔ مارکیٹ کا آغاز 38 ہزار 308 پوائنٹس پر ہوا اور نو پوائنٹس اضافے کے بعد مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔
کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 113 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 195 پر پہنچ گیا تاہم 100 انڈیکس زیادہ دیر منفی زون میں نہیں رہا اور مارکیٹ میں ایک بار پھر بہتری دیکھی گئی اور کچھ ہی دیر میں کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں چلا گیا۔
خبر کے جاری ہونے تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔