بھارتی فوج نے راجستھان کے مغربی ضلع جیسلمیر کے پوکھران رینج میں مشق کے دوران تین میزائل غلط فائر کردیے جس سے آس پاس کے علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا کہ فائرنگ کی مشق پوکھران میدان میں ہو رہی تھی کہ اس دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے تین میزائلوں کو غلط فائر کیا گیا۔
میزائل مختلف دیہات میں کھیتوں پر گرے جس سے زور دار دھماکے ہوئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
میزائلوں کے غلط چلنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی جو مشق کے دوران ہوئی تھی۔
نڈیا ٹوڈے نے دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل امیتابھ شرما کے حوالے سے کہا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔