سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ 5 سال یا اس سے زائد عرصے کے کے لئے نا اہل ہوسکتے ہیں۔
ایک بیان میں سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عملدرآمد روکنے کے حکم کو سراہتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی حتمی اکثریت نے چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات کم کرنے کی حکومتی سازش کو ناکام بنا دیا، ایک غیر نمائندہ پارلیمان کے مقابلے میں عوام کی حتمی اکثریت چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن سے بچنے کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے، آئین میں مرضی کے جج یا بینچ کی گنجائش نہیں اور اگر مطالبہ مان لیا تو جوڈیشل سسٹم بیٹھ جائے گا۔