ؒلاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی نااہلی کی صورت میں آج آپ کو وزیراعظم ڈھونڈنے پڑیں گے یہاں ملے گا نہیں۔
سابق وزیراعظم سے پوچھا پتا چلا ہے کہ شہباز شریف کی توہین عدالت میں رخصتی کے بعد آپ پھر وزیراعظم بنیں گے۔
جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا سادے کاغذ پر لکھوا لیں میں وزارت عظمیٰ کاامیدوار نہیں ہوں، میں بالکل وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں لکھوا لیں۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کو وزیراعظم ڈھونڈنے پڑیں گے یہاں ملے گا نہیں۔