آٹھ مہینوں کی بندش کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس آج سے شروع ہو گی۔
بلوچستان میں گزشتہ سال کی مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے برٹش راج میں قائم ہونے والا پل گرنے سے ریل کا پہیہ رک گیا تھا۔
تاہم 8 ماہ بعد پاکستان ریلوے انتظامیہ نے پل کی تعمیر مکمل کر لی جس کے بعد ٹرین سروس آج سے بحال ہوجائے گی۔
ٹرین سروس بحال ہونے سے مسافر خوش ہوگئے، 18 اپریل کو عید ٹرین بھی اب کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔اس سے پہلے مسافروں کو بسوں میں بیٹھا کر مچھ لے جایا جاتا تھا جہاں سے وہ ٹرین میں سوار ہو تے تھے ۔