بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کی میزبانی کرنے والے بھارتی اداکار اور اسٹینڈ اپ کمیڈین کپل شرما کچھ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔ اس وجہ سے پروگرام کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کپل شرما شو کو عارضی طور پر بند کرنے کی وجہ پروگرام کے دیگر آرٹسٹس کو لمبی بریک دینا ہے تاکہ وہ جب واپس آئیں تو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے شو میں جان ڈالیں۔ یکم جون کو پروگرام کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ‘دی کپل شرما شو’ کو عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی 2021 اور 2022 میں پروگرام کو 6 ماہ کیلئے آف ایئر کیا گیا تھا۔