اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی وجہ سے بحرانی کیفیت ہے اور سب کو مل کر مذاکرات کے ذریعے ملک کو اس صورتحال سے نکالنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات ہی بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں اور ہم نے جب بھی مذاکرات کی کوشش کی تو مثبت جواب نہیں ملا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جمہوری استحکام کے لیے برداشت کے رویوں کو اپنانا ضروری ہے اور موجودہ حالات میں عوام بہت دکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے ہمیشہ اختلاف رائے کا احترام کیا ہے جبکہ ایک راستہ 90 روز کا ہے اور دوسرا ایک ساتھ ملک میں انتخابات کا ہے۔