پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے۔
ڈاکٹر صغیر احمد کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں ہوئی۔
پی ایس پی رہنما کے ولیمے کی تقریب 29 دسمبر کو ڈی ایچ اے گالف کلب میں ہوگی۔
پی ایس پی میں شمولیت سے قبل ڈاکٹر صغیر احمد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا حصہ تھے جبکہ دسمبر 2015 میں بلدیاتی انتخابات کے لیے انہوں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بھرپور مہم بھی چلائی تھی۔
وہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور انہوں نے صوبائی وزیر صحت کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
تاہم 7 مارچ 2016 کو ڈاکٹر صغیر احمد نے ایم کیو ایم اور صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔