جمائما کا کردار ادا کرنے والی فلم وڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل سعیدہ امتیاز انتقال کر گئی ہیں۔
ان کے انتقال کی افسوسناک خبر ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کی وفات کا پیغام ایک گھنٹہ قبل جاری کیاگیاہے۔
انسٹاگرام پر بتایاگیا کہ وہ آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کی وفات کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔
32 سالہ سعیدہ امتیاز نے ریڈرم، تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار، وجود اورکپتان نامی فلم میں کام کیا۔