ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔
تمام بڑے شہروں اورقصبوں میں نمازعید کے بڑے اور روح پرور اجتماعات کھلے مقامات،مساجد اور عیدگاہوں میں ہوئے۔
وفاقی دارالحکومت میں عیدالفطر کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔
سابق وزیراعظم عمران خان بھی عید کا دن لاہور میں گزاریں گے جب کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جدہ میں عید منائیں گی۔
سابق صدر مملکت آصف زرداری نوابشاہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ فیصل آباد ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گوجرخان میں عید منائیں گے۔
چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الہٰی گجرات اور چودھری مونس الہٰی عید کے ایام لندن میں گزاریں گے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں عید منائیں گے، فواد چودھری جہلم ، منظور وٹو اوکاڑہ اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے۔