صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعاگو ہوں عید ہمارے لئے امن و سلامتی اور خوشیوں کے ایام لائے، پاکستان کو مشکل سیاسی اور اقتصادی حالات کا سامنا ہے، ہم سب اپنے ملک کے لئے درد محسوس کررہے ہیں۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ اللہ ہمیں معاف، درگزر کرنے اور بخش دینے کا حکم دیتا ہے، آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں۔